
نئی دہلی، 21 جون (ہ س)۔
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اکشے پاتر فاو¿نڈیشن نے اتوار کو دہلی کے گول مارکیٹ میں واقع رسوئی گھر کے قریب ایک پارک میں ایک خصوصی یوگا سیشن کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ملازمین میں یوگا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا، اور انہیں جسمانی اور ذہنی صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
فاو¿نڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، دہلی-این سی آر خطے میں کام کرنے والے پانچوں اکشے پاتر کچن کے 70 سے زیادہ ملازمین نے اس یوگا سیشن میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ شرکاء نے گروپ یوگا پریکٹس کے ذریعے صحت، نظم و ضبط اور مثبت طرز زندگی کا پیغام پھیلایا۔
یوگا سیشن کا انعقاد یوگا ماہرین گنگا پرساد شرما، سوربھ گوئل، شیوانی یادو، نشا گوئل اور میگھاشری نے مشترکہ طور پر کیا۔ ٹرینرز نے شرکاء کو مختلف یوگا آسن، پرانایام اور مراقبہ کی تکنیکوں کی مشق کرائی اور ان کے صحیح طریقے اور صحت کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ