حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم: کیشو پرساد موریہ
کھلاڑیوں کے لیے ڈبل انجن حکومت کا خزانہ کھلا ہے: نائب وزیر اعلیٰ اکھلیش اور ان کا خاندان رام مخالف: کیشو پرساد موریہ پریاگ راج، 21 جون (ہ س)۔ اپنے دو روزہ قیام کے آخری دن اتوار کو لکھنو روانہ ہونے سے قبل ضلع کے ایک ہوٹل میں کھلاڑیوں، کوچز اور ک
کلاش مانسروور وفد کو سرفراز کیا گیا


خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ


کھلاڑیوں کے لیے ڈبل انجن حکومت کا خزانہ کھلا ہے: نائب وزیر اعلیٰ

اکھلیش اور ان کا خاندان رام مخالف: کیشو پرساد موریہ

پریاگ راج، 21 جون (ہ س)۔ اپنے دو روزہ قیام کے آخری دن اتوار کو لکھنو روانہ ہونے سے قبل ضلع کے ایک ہوٹل میں کھلاڑیوں، کوچز اور کھیل سے وابستہ عہدیداران کے ساتھ تبادلۂ خیال کے پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اولمپک میں میڈل جیتنے والا کھلاڑی پریاگ راج سے نکلے۔ حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کی فہرست میں پریاگ راج کا نام ہونا چاہیے۔ حکومت کھلاڑیوں کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اور پریاگ راج کا نام روشن ہو، اس کی کوشش ہونی چاہیے۔ کرکٹ سے لے کر بیڈمنٹن، جمناسٹک، شطرنج اور تیراکی جیسے کئی کھیلوں میں پریاگ راج کی صلاحیتوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کھیل کے میدان میں بیٹیوں نے بھی تاریخ رقم کرنے کا کام کیا ہے۔ خوشبو نشاد اس کی ایک مثال ہیں۔ بچوں کے اندر غیر معمولی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیں۔ چھوٹے چھوٹے ممالک کھیل کے میدان میں اچھا کر رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ کھیل کے لیے جنون ہونا چاہیے۔

تبادلۂ خیال کے دوران مختلف کھلاڑیوں نے نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے شہر میں کھلاڑیوں کے رہنے کے مناسب انتظام کا مطالبہ رکھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ایک مطالبہ نامہ (میمورنڈم) دیجیے، حکومت یقیناً اس پر سنجیدہ کوششیں کرے گی۔ بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی آر ایس بیدی نے کہا کہ حکومت نے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں جن کا کھلاڑیوں کو فائدہ مل رہا ہے، لیکن وہاں تک پہنچنے کے لیے زمینی سطح پر حکومت سہولیات فراہم کرے۔ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے پر مالی مدد اور اچھا علاج ہو، ایسا مشورہ ہے۔ جس پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پر ضرور عمل کیا جائے گا۔

مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی ابھن شیام گپتا نے کہا کہ سوئمنگ پول کی سہولت ہونی چاہیے۔ اس پر نائب وزیر اعلیٰ نے آر ایس او پریم کمار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انتظام کیوں نہیں ہے اور کب تک ہوگا؟ جس پر آر ایس او نے بتایا کہ سوئمنگ پول کی مرمت اور تزئینِ نو کا کام جاری ہے اور اس مہینے کے آخر تک وہ شروع ہو جائے گا۔ باکسنگ کے کوچ نے اس کھیل کو فروغ دینے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ باڈی بلڈنگ کے کوچ نے ہاکی کے لیے اسکولوں اور کالجوں کے کھیل کے میدانوں کو شادی بیاہ وغیرہ کے لیے دینے کا معاملہ اٹھایا، جس پر انہوں نے کہا کہ اس پر دھیان دیا جائے گا۔

والی بال کے لیے انڈور اسٹیڈیم کا مشورہ سامنے آیا۔ کریڑا بھارتی کے صوبائی سکریٹری ویریندر ناتھ اپادھیائے نے مشورہ دیا کہ ’رن فار رام‘ کا ایک بڑا پروگرام منعقد ہونا چاہیے اور کہا کہ ضلع میں ایک ایسا اسٹیڈیم ہونا چاہیے جس میں تمام کھیل منعقد ہو سکیں۔ کھو-کھو کھیل کے کوچ نے کہا کہ اس ہندوستانی کھیل کے لیے اتر پردیش میں کوچز کی تعداد بڑھائی جائے۔ ایک نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی نے نائب وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اسپورٹس انجری کے ماہر ڈاکٹر کی تعیناتی پر غور کیا جائے، جس پر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ مشورہ اچھا ہے اور اس سمت میں پوری سنجیدگی سے کوشش ہوگی۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ڈبل انجن حکومت کا خزانہ کھلاڑیوں کے لیے بھرا ہوا ہے، اگر مقامی سطح پر لاپرواہی ہوتی ہے تو اعلیٰ سطح پر آگاہ کریں۔ پروگرام میں شطرنج کے انڈر 9 زمرے میں ملک میں دوسرا رینک حاصل کرنے والے شوائے سنگھ کو نائب وزیر اعلیٰ نے مالا پہنا کر سرفراز کیا۔ اس سے قبل کھیل گاوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یو کے مشرا، کونسلر آشیش دکشت، بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی آر ایس بیدی اور کریڑا بھارتی کے صوبائی سکریٹری ویریندر اپادھیائے نے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا مالا پہنا کر اور بی جے پی مہانگر صدر سنجے گپتا، گنگاپار صدر نرملا پاسوان اور یمناپار صدر راجیش شکل کو گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ پروگرام کی نظامت آشیش گپتا نے کی، جب کہ پروگرام کے کنوینر کونسلر آشیش دکشت رہے۔

بی جے پی میڈیا انچارج ویویک مشرا نے بتایا کہ کیشو پرساد موریہ خصوصی عوامی رابطہ مہم کے تحت بندھا روڈ پر واقع ابھشیک تیواری کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے معزز لوگوں سے بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ جگموہن گپتا کے گھر گئے جہاں ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد، الہ آباد پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوار رہے نیرج ترپاٹھی کی رہائش گاہ پہنچے۔ وہاں انہوں نے نیرج ترپاٹھی اور ان کی اہلیہ کویتا یادو ترپاٹھی سے ملاقات کی۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کویتا یادو ترپاٹھی اور ان کے وفد کی 24 خواتین کو مقدس کیلاش مانسروور یاترا خیریت کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خواتین کو مومینٹو اور شال پیش کر کے سرفراز کیا۔ اس موقع پر مہانگر صدر سنجے گپتا، ڈاکٹر شیلیش پانڈے، وکرم بھدوریا، انوج کشواہا، آنند شریواستو، آنند سونکر، وجئے شریواستو، منوج کشواہا، ویویک مشرا، پون شریواستو، ارون پٹیل اور دیپ دکشت سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande