آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے فاتح
چٹگاو¿ں (بنگلہ دیش)، 21 جون (ہ س)۔ آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔ بنگلہ دیش نے اس سے قبل ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی لیکن آسٹریلوی ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں مکمل طور پر حا
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت فاتح


چٹگاو¿ں (بنگلہ دیش)، 21 جون (ہ س)۔

آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔ بنگلہ دیش نے اس سے قبل ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی لیکن آسٹریلوی ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں مکمل طور پر حاوی رہی۔

چٹگاو¿ں میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی اننگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز تک محدود رہی۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے صرف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔

110 کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیز شروعات کی۔ کپتان مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ مارش کے علاوہ جوش انگلش نے 17 اور کوپر کونولی نے 15 رنز کی شراکت داری کی۔ ٹم ڈیوڈ 12 اور میٹ رینشا 6 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام، نسیم احمد اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جب بنگلہ دیش بیٹنگ کے لیے آیا تو ان کی اننگز مکمل طور پر لڑکھڑاگئی تھی۔ کپتان توحید ہردوئے نے تنہا مقابلہ کیا اور 51 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ رشاد حسین نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن، نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے 2،2 جب کہ نکھل چودھری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مچل مارش کو ان کی دھماکہ خیز اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میٹ رینشا کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande