
سرینگر، 21 جون( ہ س)۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے راجروانی اوڑی میں بارہمولہ-اوڑی قومی شاہراہ پر ایک آلٹو کار کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ راجروانی کے مقام پر ایک گاڑی بے قابو ہو کر دریائے جہلم میں جا گری۔ جس کے بعد ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir