نوہیرا شیخ کی غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی
حیدرآباد، 21 جون (ہ س)۔ای ڈی حیدرآباد نے ملزم نوہیرا شیخ ہیرا گروپ آف کمپنیزاورمتعلقہ اداروں کی 23 منسلک غیرمنقولہ جائیدادوں کی نیلامی کی ہے جس کی مالیت تقریبا 159 کروڑروپئے ہے ۔ میٹل اسکراپ ٹریڈ کارپوریشن لمٹیڈ کے ذریعہ ملزم نوہیراشیخ،ہیرا گروپ آف
نوہیرا شیخ کی غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی


حیدرآباد، 21 جون (ہ س)۔ای ڈی حیدرآباد نے ملزم نوہیرا شیخ ہیرا گروپ آف کمپنیزاورمتعلقہ اداروں کی 23 منسلک غیرمنقولہ جائیدادوں کی نیلامی کی ہے جس کی مالیت تقریبا 159 کروڑروپئے ہے ۔ میٹل اسکراپ ٹریڈ کارپوریشن لمٹیڈ کے ذریعہ ملزم نوہیراشیخ،ہیرا گروپ آف کمپنیزاوردیگرمتعلقہ اداروں کی جائیداد کی نیلامی کی گئی ۔ ای ڈی عہدیداروں نے نوہیراشیخ کوسرمایہ کاروں کے دھوکہ دہی کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت ہریانہ کے گروگرام میں 21 مئی کوگرفتارکیاتھا۔ عہدیداروں نے الزام لگایاکہ ہیراگروپ کے ذریعے شروع کی گئی سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعہ 1,72,114 سے زیادہ سرمایہ کاروں کو3000 کروڑسے زیادہ کا دھوکہ دیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق ڈپازیٹرس سے جمع کی گئی رقوم مبینہ طور پر کمپنی کے بینک کھاتوں کے ذریعے ذاتی کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی اور منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ۔ نوہیرا شیخ سے نیلامی میں تعاون کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد وہ فرار ہوگئی تھی۔ نوہیرا شیخ کی تلاشی مہم شروع کی گئی اورآخرکار انہیں ہریانہ میں گرفتارکیا گیا اوراب ان کی جائیدادوں کونیلام کیا گیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande