حیڈرا سے تاحال 11 ہزار کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا تحفظ
حیدرآباد ، 21 جون (ہ س)۔ حیڈرا سرکاری اثاثہ جات کے تحفظ کےلئے قائم کیا گیا ادارہ ہے اوراس ادارہ کے ذریعہ تاحا ل 11 ہزارکروڑمالیت کے سرکاری اثاثہ جات کا تحفظ کیاگیا ہے۔ اے وی رنگاناتھ کمشنرحیڈرانے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے قیام سے اب
حیڈرا سے تاحال 11 ہزار کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا تحفظ


حیدرآباد ، 21 جون (ہ س)۔ حیڈرا سرکاری اثاثہ جات کے تحفظ کےلئے قائم کیا گیا ادارہ ہے اوراس ادارہ کے ذریعہ تاحا ل 11 ہزارکروڑمالیت کے سرکاری اثاثہ جات کا تحفظ کیاگیا ہے۔ اے وی رنگاناتھ کمشنرحیڈرانے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے قیام سے اب تک 600 کاروائیاں انجام دی گئی ہیں اوران کاروائیوں کے ذریعہ جن اثاثہ جات کا تحفظ کیاگیا ہے ان میں سرکاری اراضیات فٹ پاتھ ،پارکس، گراؤنڈ، کے علاوہ تالاب میں کئے جانے والے قبضہ جات شامل ہیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس ادارہ کے قیام کے بعد سے اب تک کی گئی کاروائیوں کا مقصد سرکاری اثاثہ جات کا تحفظ ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ ’حیڈرا‘ محض انہدامی کاروائیوں کے لئے قائم کیاگیا ادارہ نہیں ہے بلکہ اس ادارہ کے ذریعہ کئی تالابوں کوخوبصورت بنانے کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن پرقبضہ جات کے ذریعہ قدرتی وسائل کونقصان پہنچایا جارہا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ حیڈراغیرجانبدرانہ طورپرکاروائیوں کی انجام دہی کے ذریعہ سرکاری اثاثہ جات کے تحفظ کویقینی بنارہاہے اورحکومت نےحیڈرا کومکمل آزادی اوراختیارات فراہم کئے ہیں۔ رنگا ناتھ نے مزیدبتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جس مقصد کے تحت حیڈرا کاقیام عمل میں لایاگیاہےاسے پورا کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حیڈرا پرعائد کئے جانے والے الزامات اورمخصوص افراد کے خلاف کاروائی کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سوال کرنے کا حق سب کو حاصل ہے اورکوئی بھی حیڈرا کے عہدیداروں سے سوال کرسکتا ہے لیکن بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے گریزکرنا چاہئے کیونکہ اس طرح کے الزامات سے عوام میں اداروں کے متعلق بدظنی پیدا ہونے لگتی ہے۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande