
کولکاتہ، 21 جون (ہ س)۔
ابھیشیک بنرجی کے قریبی ساتھی سمت رائے کو اب سابق ایم ایل اے سوجے ہزارا کے خلاف مغربی میدنی پور ضلع کے ڈیبرا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے رائے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس رائے کو شلبانی پولیس اسٹیشن میں پہلے سے درج ایک اور کیس میں بھی تلاش کر رہی ہے۔ اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ریاست کی تفتیشی ایجنسی، کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے بھی ان کے خلاف ایک لک آو¿ٹ سرکلر جاری کیا ہے۔ اب اس کا نام ڈیبرا پولیس اسٹیشن میں ایک نئے کیس میں سامنے آیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ