کانسٹیبل بھرتی کی تیاری کررہی طالبہ کی مشکوک حالات میں موت ،کمرے میں پھندے سے لٹکی لاش ملی
سیوان، 21 جون (ہ س)۔نگر تھانہ علاقہ کے پچمندیرا محلہ میں کرائے کے مکان میں رہ کر کانسٹیبل بھرتی امتحان کی تیاری کررہی طالبہ کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ طالبہ کی لاش اس کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبض
کانسٹیبل بھرتی کی تیاری کررہی طالبہ کی مشکوک حالات میں موت ،کمرے میں پھندے سے لٹکی لاش ملی


سیوان، 21 جون (ہ س)۔نگر تھانہ علاقہ کے پچمندیرا محلہ میں کرائے کے مکان میں رہ کر کانسٹیبل بھرتی امتحان کی تیاری کررہی طالبہ کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ طالبہ کی لاش اس کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی۔ متوفی کی شناخت سونی کماری ولد بلی رام ، ساکن بیل ڈیہہ ، تھانہ جامو کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سونی گزشتہ دو ماہ سےپچھمی مندر رہائشی رادھے شیام سنگھ کے مکان میں کرائے پر رہ کر کانسٹیبل بھرتی امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔ اطلاع کے مطابق مالک مکان رادھے شیام سنگھ اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے دہلی گئے ہوئے تھے۔ہفتہ کی رات تقریباً ایک بجے جب وہ گھر واپس آئے تو انہوں نے طالبہ کی لاش اس کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی۔ وہ حیران رہ گئے اور فوری طور پر نگر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پھندے سے اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد متوفی کے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ سیوان پہنچے اور لاش کی شناخت کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔فی الحال موت کی اصل وجہ واضح نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande