70ویں بی پی ایس سی کے امتحان میں نازمین خاتون نے ضلع کا نام روشن کیا
سیتامڑھی، 21 جون(ہ س)۔سیتامڑھی ضلع کے پریہار بلاک کی باڑا لہوریا گاؤں کی نازمین خاتون نے 70ویں بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امتحان کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔سابق مکھیا عثمان غنی کی لڑکی نازمین خاتون نے
70ویں بی پی ایس سی کے امتحان میں نازمین خاتون نے ضلع کا نام روشن کیا


سیتامڑھی، 21 جون(ہ س)۔سیتامڑھی ضلع کے پریہار بلاک کی باڑا لہوریا گاؤں کی نازمین خاتون نے 70ویں بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امتحان کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔سابق مکھیا عثمان غنی کی لڑکی نازمین خاتون نے بلاک ایس سی ایس ٹی ویلیفئرافسرکے عہدے کے لیے منتخب ہوئی ہیں ۔ضلع ان کی کامیابیوں پر خوشی اور فخر سے بھرا ہوا ہے۔ نازمین خاتون نے یہ کامیابی اپنی پہلی کوشش میں حاصل کی، بی پی ایس سی امتحان میں2094واں رینک حاصل کیا۔ نازمین نے اپنی ابتدائی تعلیم سیتامڑھی ضلع کے بایا پنچایت کے باڑا لہوریا گاؤں سے حاصل کی، اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان، اساتذہ اور مسلسل محنت کو بتاتی ہے۔ نازمین کی بطور ایس سی ایس ٹی بلاک ویفلیئر افسرکی تقرری کی خبر ملتے ہی، لوگوں کا ہجوم ان کی رہائش گاہ پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے جمع ہو گیا۔ اس کی کامیابی کی خبر ملتے ہی اہل خانہ، رشتہ داروں اور خیر خواہوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لوگ مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ ضلع کے دانشوروں اور سماجی تنظیموں نے ہونہار بیٹی نازمین خاتون کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسےعلاقے کی خواتین کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔اس موقع پر ادارہ شرعیہ کے صدر مفتی الحاج مفتی حسن رضا نوری نے کہا کہ نازین خاتون نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے سیتامڑھی ضلع کے لیے فخر کیا ہے۔ ان کی کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گی۔مبارکباد دینے والوں میں محمد افضل حسن رضوری، ظفر عثمان ، معظم عثمان ، نصیر حسین، فاروق ، سبطین رضا، حافظ عباس ، پرسا کے سرپنچ معراج احمد، شہزاد سمیت سینکڑوں افراد کے نام قابل ذکر ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande