
شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا، سینسیکس میں 711 پوائنٹس کی گراوٹ
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو گھریلو شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا۔ شروعات بے حد خراب رہی ہے۔ زبردست فروخت دیکھنے کو ملی، جس سے سینسیکس اور نفٹی میں زوردار گراوٹ درج کی گئی۔ اس وجہ سے بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 710.77 پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 76,699.20 کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 194.20 پوائنٹس یعنی 0.80 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23,973.80 کی سطح کے آس پاس کاروبار کر رہا ہے۔
آئی ٹی شیئروں میں سب سے زیادہ قریب 6 فیصد تک کی گراوٹ ہے۔ انفوسس کے شیئر میں 8 فیصد، ٹی سی ایس 6 فیصد، ٹیک مہندرا 6 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیک کے شیئر میں 5 فیصد تک گراوٹ ہے۔ وہیں، ہندوستانی کرنسی روپیہ ابتدائی کاروبار میں 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے 94.30 پر کاروبار کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو شیئر بازار میں مسلسل پانچویں کاروباری سیشن میں تیزی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 254.36 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کے اضافے کے ساتھ 77,409.98 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں، این ایس ای کا نفٹی 82.30 پوائنٹس یعنی 0.34 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,168 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن