ٹاٹا موٹرز یکم جولائی سے کمرشیل گاڑیوں کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ کرے گی
نئی دہلی، 18 جون (ہ س) ۔ ملک کی سب سے بڑی کمرشیل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے اپنی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ کمپنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس قیمت میں اضافے کا اطلا
ٹاٹا موٹرز یکم جولائی سے کمرشیل گاڑیوں کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ کرے گی


نئی دہلی، 18 جون (ہ س) ۔

ملک کی سب سے بڑی کمرشیل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے اپنی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

کمپنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس قیمت میں اضافے کا اطلاق اس کی تمام کمرشل گاڑیوں پر ہوگا۔ تاہم، ماڈل اور مختلف قسم کے لحاظ سے اضافے کی شرح مختلف ہو سکتی ہے۔ ٹاٹا موٹرز کے مطابق، یہ قدم خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دیگر اخراجات کے اثرات کو جزوی طور پر پورا کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے مسافر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ کاروں کی قیمتوں میں یہ اضافہ بھی یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔ کمپنی نے کہا تھا کہ اس کی پیٹرول، ڈیزل اور الیکٹرک کاروں کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا موٹرز ملک کی سب سے بڑی تجارتی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کا سابقہ نام ٹیلکو تھا۔ یہ ٹاٹا گروپ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے پیداواری یونٹ جمشید پور، پونے اور لکھنو¿ سمیت پورے ہندوستان کے کئی شہروں میں واقع ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande