
نئی دہلی، 18 جون ( ہ س)۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی ) نے جمعرات کو چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ (سی اے ) فائنل مئی 2026 کے امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ آئی سی اے آئی نے ٹاپرز کی فہرست بھی جاری کی۔ اس سال پٹیالہ کی نور سنگلا نے 499 نمبر (83.17فیصد ) حاصل کرکے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا۔
آئی سی اے آئی نے آج سی اے فائنل مئی 2026 کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ ٹاپرز کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پٹیالہ سے نور سنگلا نے 499 نمبروں کے ساتھ پہلی آل انڈیا رینک حاصل کی اور 83.17 فیصد پاس کیا۔ ہاوڑہ کے رتیج صراف نے 475 نمبر یعنی 79.17 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، جب کہ ڈومبیوالی کے سوہن انل منجریکر نے 473 نمبر یعنی78.83 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ ان تینوں طلبا نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل انڈیا ٹاپ 3 میں جگہ حاصل کی۔
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 7,931 امیدوار سی اے فائنل کا امتحان پاس کرنے کے بعد چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ بنے۔ گروپ- ون کے 54,606 امیدواروں میں سے 6,555 پاس ہوئے۔ گروپ - ٹو میںکے نتائج 20.49 فیصد رہے اور 42,573 امیدواروں میں سے 8,725 پاس ہوئے ۔ دونوں گروپوں کا نتیجہ 14.07 فیصد رہا، جس میں 23,776 امیدواروں میں سے 3,345 پاس ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد