شادی کی ضد میں ٹرپل مرڈر کا خلاصہ، اہم ملزم ہمانشو تصادم میں زخمی، بھائی اور دوست سمیت گرام پردھان گرفتار
شادی کی ضد میں ٹرپل مرڈر کا خلاصہ، اہم ملزم ہمانشو تصادم میں زخمی، بھائی اور دوست سمیت گرام پردھان گرفتار پریاگ راج، 17 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع میں میجا تھانہ علاقے کے ککر کٹوا گاوں میں ہوئے تہرے قتل کا پولیس نے محض 9 گھنٹے کے اندر خل
پولیس تصادم کے سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے پولیس ڈپٹی کمشنر یمنا نگر وویک چندر یادو کی فوٹو


شادی کی ضد میں ٹرپل مرڈر کا خلاصہ، اہم ملزم ہمانشو تصادم میں زخمی، بھائی اور دوست سمیت گرام پردھان گرفتار

پریاگ راج، 17 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع میں میجا تھانہ علاقے کے ککر کٹوا گاوں میں ہوئے تہرے قتل کا پولیس نے محض 9 گھنٹے کے اندر خلاصہ کرتے ہوئے اہم ملزم ہمانشو یادو اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاشقہ اور شادی کو لے کر جاری تنازعہ کی وجہ سے ملزم نے اپنی معشوقہ کے خاندان کے تین افراد کا قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح میجا تھانہ علاقے کے ککر کٹوا گاوں کے رہائشی شیام لال گپتا (60) ولد آنجہانی گلزار اور ان کی بھیاہو (بھابھی) اندراوتی (51) زوجہ دودھ ناتھ گپتا اور امراوتی (50) زوجہ نیبو لال کی لاشیں گھر کے باہر خون آلود ملیں۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس ٹیم نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقتولہ کے داماد لوک پتی کی تحریر پر نامزد مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی تھی۔ پولیس نے محض 9 گھنٹے کے اندر انکشاف کرتے ہوئے ملزم ہمانشو یادو اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہمانشو یادو اپنی معشوقہ نیہا سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے اہل خانہ اس رشتے کے خلاف تھے۔ اسی رنجش میں ہمانشو نے اپنے ساتھی گوتم کے ساتھ مل کر لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے لڑکی کے خاندان کے تین افراد کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزم فرار ہو گئے تھے اور کورٹ میں خود سپردگی کی تیاری کر رہے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی ایس او جی یمنا نگر زون اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے انہیں پکڑ لیا۔

جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ہمانشو اور نیہا کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ تھا۔ دونوں کچھ ماہ پہلے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے، تاہم بعد میں خاندان اور سماج کے لوگوں کی مداخلت سے معاملہ پرسوکن ہو گیا تھا۔ اس کے بعد لڑکی کو اس کے ماموں کے گھر بھیج دیا گیا تھا، جبکہ ہمانشو فروری میں چھتیس گڑھ سے واپس میجا لوٹ آیا تھا۔

معاملے میں پہلے سے ہی کشیدگی کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے لڑکی کے اہل خانہ نے آئی جی آر ایس پورٹل پر شکایت بھی درج کرائی تھی۔ شکایت پر موثر کارروائی نہیں ہونے کے الزام میں پولیس کمشنر جوگیندر سنگھ کے ذریعے سب انسپکٹر رام ولاس سنگھ کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔

پولیس ڈپٹی کمشنر یمنا نگر وویک چندر یادو نے بتایا کہ ملزموں کی تلاش کے دوران پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں اہم ملزم ہمانشو یادو کے پیر میں گولی لگی۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ہمانشو یادو کے بھائی، اس کے ایک دوست اور ایک گرام پردھان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس تمام ملزموں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور قتل میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) سمیت دیگر تکنیکی شواہد کی جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ قتل کی سازش میں کوئی دوسرا شخص شامل تھا یا نہیں۔ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف، واقعے کے بعد مقتولین کے اہل خانہ اور گاوں والوں میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمے کی سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کے خلاف مضبوط اور موثر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande