
تین کروڑ مالیت کی مارفین برآمد، ایک اسمگلر گرفتار
گواہاٹی، 17 جون (ہ س)۔ اسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اسام پولیس نے منشیات کے خلاف ایک کامیاب مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کاربی آنگلونگ ضلع میں 3.049 کلوگرام مارفین برآمد کی ہے، جس کی تخمینی قیمت تقریباً تین کروڑ روپے ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ یہ کھیپ ایک گاڑی کے ذریعے گواہاٹی لے جائی جا رہی تھی۔ پولیس نے گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران مارفین ضبط کر لی اور اس معاملے میں ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔
ڈاکٹر سرما نے کہا کہ اسام پولیس منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل چوکسی کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ’’اسام اگینسٹ ڈرگز‘‘ مہم پوری مضبوطی کے ساتھ جاری رہے گی اور نشے کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے ایسی مہمات آئندہ بھی چلائی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن