لڑکی سے ملنے کے جھگڑے میں دو نوجوانوں پر چاقو سے حملہ، دو ملزمین گرفتار
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے جیوتی نگر تھانے کے علاقے میں واقع کردم پوری میں ایک نوجوان خاتون سے ملاقات کو لے کر چل رہا جھگڑا بڑھ کر پرتشدد لڑائی میں بدل گیا۔ معمولی جھگڑے کے بعد دو نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ پولیس نے اس
Jyoti-Nagar-Attempt-to-Murder-


نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے جیوتی نگر تھانے کے علاقے میں واقع کردم پوری میں ایک نوجوان خاتون سے ملاقات کو لے کر چل رہا جھگڑا بڑھ کر پرتشدد لڑائی میں بدل گیا۔ معمولی جھگڑے کے بعد دو نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولس کے مطابق، کردم پوری کے گلی نمبر 4 میں منگل کی شام تقریباً ساڑے پانچ بجے چاقوبازی کے واقعہ کی اطلاع ملی۔ جیوتی نگر تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لیکن تب تک مقامی لوگ زخمیوں کو گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی) اسپتال لے جا چکے تھے۔

پولیس کو حسین (18) اور رحمان (19) اسپتال میں زیر علاج ملے ۔ تفتیش کے دوران حسین نے انکشاف کیا کہ رحمن کا کردم پوری کے رہائشی ساجد کے ساتھ دیرینہ تنازع چل رہا تھا۔ الزام ہے کہ رحمان علاقے میں اپنی جان پہچان والی ایک نوجوان خاتون سے ملنے جاتا تھا جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

منگل کو رحمان اپنے دوستوں حسین اور عامر کے ساتھ تنازعہ حل کرنے کے لیے کردم پوری گئے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا۔ رحمان نے مبینہ طور پر ساجد کو تھپڑ مارا۔ اس کے بعد ساجد اور اس کے ساتھیوں نے حسین اور رحمان پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر کرائم برانچ اور فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے جیوتی نگر پولس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے کردم پوری کے شنی بازار کے رہائشی 19 سالہ فردین اور ویلکم میں کبوتر مارکیٹ کے رہائشی 19 سالہ کاشف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس دیگر ملزمان کے کردار کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande