
تاریخ کے آئینے میں 18 جون : رانی لکشمی بائی کا یومِ شہادت - بے مثال ہمت اور حب الوطنی کی لافانی داستان
ہندوستانی تاریخ میں 18 جون کی تاریخ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ یہ دن جنگِ آزادی کی عظیم مجاہدہ اور جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے یومِ شہادت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1858 میں اسی دن انہوں نے انگریز حکومت کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی تھی۔ رانی لکشمی بائی ہندوستان کی جدوجہدِ آزادی کی ان صفِ اول کی رہنماوں میں شامل ہیں، جنہوں نے 1857 کی تحریکِ آزادی میں انگریزوں کے خلاف جرات اور بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ جھانسی کے دفاع کے لیے انہوں نے غیر معمولی شجاعت کے ساتھ جدوجہد کی اور غیر ملکی حکومت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کر دیا۔
گوالیار کے قریب ہونے والی جنگ میں انگریز فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے رانی لکشمی بائی نے شہادت پائی۔ ان کی قربانی ہندوستان کی آزادی کی تحریک کی تاریخ میں ترغیب کا ایک انمٹ سرچشمہ بن گئیں۔ ان کی ہمت، قیادت اور حب الوطنی نے آنے والی نسلوں میں آزادی کی شمع روشن کرنے کا کام کیا۔
دیگر اہم واقعات:
1576 - اکبر اور مہارانا پرتاپ کے درمیان ہلدی گھاٹی کی جنگ شروع ہوئی۔
1812 - امریکہ کے اس وقت کے صدر جیمز میڈیسن نے برطانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1815 - واٹرلو کی جنگ میں نیپولین بونا پارٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
1941 - ترکیہ نے نازی جرمنی کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے۔
1956 - ہندو جانشینی ایکٹ پاس ہوا۔
1972 - برٹش یورپی طیارہ-548 حادثے کا شکار۔ طیارے میں سوار 118 افراد ہلاک۔
1997 - کمبوڈیا کے خمیر روج کے رہنما اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے قاتل ماو نواز پول پاٹ کی خود سپردگی۔
2002 - ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ نسیم بانو کا انتقال۔
2004 - چاڈ کے فوجیوں نے 69 سوڈانی ملیشیا کے جنگجووں کو مار گرایا۔
2008 - مرکزی حکومت نے گوجروں کو او بی سی کوٹے میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا۔
2008 - ہندوستان کے دورے پر آئے سیریا کے صدر بشار الاسد اور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
2008 - ویتنام نے عالمی بازار میں سپلائی کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے چاول کی برآمد پر لگی پابندی ہٹائی۔
2009 - مشہور ہندوستانی موسیقار، کلاسیکی گلوکار اور سرود نوازعلی اکبر خاں کا انتقال۔
2009 - ناسا نے چاند پر پانی کی تلاش میں خصوصی جہاز بھیجا۔
2017 - آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرا کر خطاب جیتا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن