اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کرکے ایک ’ہولوکاسٹ‘ برپا کیا ،بیلا روسی صدرکے بیان پر اسرائیل کو سخت تکلیف
تل ابیب،17جون(ہ س)۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک عربی چینل کے ساتھ انٹرویو میں بیلا روسی صدر الیگزندر لکاشینکو کے ان ریمارکس پر سخت تکلیف محسوس کی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج ’ہولو کاسٹ‘ کی مرتکب ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس بات کو اپنے لیے سخت
اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کرکے ایک ’ہولوکاسٹ‘ برپا کیا ،بیلا روسی صدرکے بیان پر اسرائیل کو سخت تکلیف


تل ابیب،17جون(ہ س)۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک عربی چینل کے ساتھ انٹرویو میں بیلا روسی صدر الیگزندر لکاشینکو کے ان ریمارکس پر سخت تکلیف محسوس کی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج ’ہولو کاسٹ‘ کی مرتکب ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس بات کو اپنے لیے سخت تکلیف دہ اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صدر کے ملک بیلا روس کو اچھی طرح علم ہے کہ ’ہولوکاسٹ‘ کی خوفناکیاں کس طرح اس کی سرزمین پر کی گئی تھیں۔ خیال رہے بیلا روس کے صدر کا یہ انٹرویو’العربیہ‘ نے کیا ہے جسے اسرائیل نے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ’ہولو کاسٹ‘ کا کسی اور واقعے سے تقابل کرنا مسترد کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اسرائیل اور یہودیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ جو بیلا روس کے صدر کہہ رہے ہیں یہ یہود دشمنی کا ناقص احیا ہے۔عربی چینل’العربیہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر لکاشینکو نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے ذریعے ایک ’ہولو کاسٹ‘ برپا کر کے بری شہرت کمائی ہے۔ صدر نے کہا ہم کیوں ’ہولو کاسٹ‘کا ذکر کرتے ہیں جب خود اسرائیل نے اتنی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ ان قتل کیے گئے لوگوں میں بچوں اور عورتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اب یہ غزہ کو قتل گاہ بنانے کے بعد اسی جگہ پر ایک ریزورٹ یعنی تفریح گاہ بنانا چاہتے ہیں۔

بیلا روس کے صدر نے اسرائیل کے بارے میں یہ بھی کہا یہ بہت ساری چیزوں کے لیے امریکہ کا محتاج ہے۔ اسے ایران کے خلاف جنگ میں بھی امریکہ کی مدد کی ضرورت پیش آئی ہے۔ ان کے بقول اسرائیل ایسا ملک ہرگز نہیں ہے جس کے پاس بہت سے وسائل ہوں۔ اسی لیے اسے امریکی مدد کی ایران کے خلاف ضرورت پڑی ہے۔انہوں نے اسرائیل کو مشورہ دیا کہ اسرائیل اب اپنے مستقبل کی نئے سرے سے فکر کرے۔ بصورت دیگر جوہری ہتھیار بھی اس کے کام نہ آ سکیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande