
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے منگل کو کہا کہ نوجوان نہ صرف ہمارا مستقبل ہیں بلکہ اس کا حل بھی ہیں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور کیا ہے، جب ملک اپنی آزادی کی 100ویں سالگرہ منائے گا۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر نے یہ بیان نئی دہلی میں ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں ڈیولپ انڈیا یوتھ پارلیمنٹ 2026 کی قومی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس قومی مقصد کے حصول کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہندوستان کی آبادیاتی طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ہماری طاقت اور ہماری صلاحیت ہے۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان کی تقریباً 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے اور اگر نوجوان اجتماعی عزم کریں تو وہ ملک کو درپیش ہر چیلنج کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیت پر مسلسل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور قبائلی برادریوں، ساحلی علاقوں اور شمال مشرقی خطوں سمیت متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ نوجوان لیڈروں کی ترقی پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایسے ایک لاکھ نوجوان لیڈروں کو قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ وزارت امور نوجوانان نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہے۔مرکزی وزیر نے مائی بھارت کے تحت نوجوانوں کی زیر قیادت اقدامات کے بڑھتے ہوئے اثرات پر بھی روشنی ڈالی، بشمول وکاسیت بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ، وائبرنٹ ولیج پروگرام، وکاسیت بھارت بجٹ کوئز، یووا کنیکٹ اور تجرباتی سیکھنے کے پروگرام، جو نوجوانوں کو گورننس، کمیونٹی سروس اور قوم کی تعمیر میں فعال طور پر شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے جنریشن زیڈ کی روح کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، جذبہ اور خیالات کو ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی طرف لے جانا چاہیے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوتھ پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارم مستقبل کے لیڈروں کو سیکھنے، بحث کرنے، مشغول ہونے اور ملک کی ترقی میں بامعنی شراکت کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر موجود لوگوں میں مرکزی وزیر کھیل کے ساتھ سکریٹری محکمہ امور نوجوانان پلوی جین گوول، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل ا±تپل کمار سنگھ اور ایڈیشنل سکریٹری (نوجوانوں کے امور) نتیش مشرا کے علاوہ وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نئی دہلی میں 15-17 جون 2026 تک ڈیولپ انڈیا یوتھ پارلیمنٹ 2026 کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کا مقصد جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو تقویت دینا اور انہیں حکمرانی، پالیسی پر بحث اور پارلیمانی کام کاج کا عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قومی سطح کی کانفرنس نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے نمائندوں کو قومی اہمیت کے مسائل پر غور و خوض کرنے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان @2047 کے وڑن میں تعاون کرنے کے لیے اکٹھا کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan