امریکہ کے کیلیفورنیا میں ایئر فورس کا بی-52 بمبار کریش، آٹھ افراد ہلاک
امریکہ کے کیلیفورنیا میں ایئر فورس کا بی-52 بمبار کریش، آٹھ افراد ہلاک واشنگٹن، 16 جون (ہ س)۔ امریکہ کے کیلیفورنیا میں پیر کے روز ایئر فورس کا بی-52 بمبار پرواز کرنے کے فوراً بعد کریش ہو گیا۔ اس فضائی حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ کریش کی و
کیلیفورنیا کے ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر 15 جون کو بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار کے کریش ہونے کے بعد کا منظر۔ فوٹو: اے بی سی نیوز


امریکہ کے کیلیفورنیا میں ایئر فورس کا بی-52 بمبار کریش، آٹھ افراد ہلاک

واشنگٹن، 16 جون (ہ س)۔ امریکہ کے کیلیفورنیا میں پیر کے روز ایئر فورس کا بی-52 بمبار پرواز کرنے کے فوراً بعد کریش ہو گیا۔ اس فضائی حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ کریش کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بی-52 بمبار ایڈورڈز ایئر فورس بیس سے روٹین ٹیسٹ مشن پر نکلا تھا۔ اس حادثے کی معلومات مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11.20 بجے ملی۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایئر فورس کا بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کریش ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس سے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ بیس پر موجود 412 ویں ٹیسٹ ونگ کے ڈپٹی کمانڈر کرنل جیمز ہیس نے فوٹیج کے جائزے کی بنیاد پر کہا کہ اس کریش میں کسی کے بھی بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے اسے ایک ہولناک سانحہ قرار دیا۔

ڈپٹی کمانڈر کرنل جیمز ہیس نے کہا کہ ہم نے آٹھ بہترین امریکیوں کو کھو دیا۔ عملے میں وردی پوش فوجی، سرکاری ملازمین اور سرکاری کنٹریکٹرز شامل تھے۔ طیارے میں سوار لوگوں کے نام ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے 24 گھنٹے بعد جاری کیے جائیں گے۔

بوئنگ نے پیر کی شام ایک بیان جاری کر کے کہا کہ حادثے میں مارے گئے لوگوں میں سے دو اس بڑی ایرو اسپیس کمپنی کے ملازم تھے۔ ہم ان کے خاندانوں کے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ بیس انتظامیہ نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے والی ٹیم موقع پر موجود ہے۔ حکام تمام اہلکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہیس کے مطابق، حادثے کی وجوہات کی جانچ جاری ہے اور اس عمل میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ بیس پر دن میں کئی بار ٹیسٹ مشن ہوتے ہیں۔ بیس نے ایئرفیلڈ بند کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والے تمام طیاروں کا راستہ بدلا جا رہا ہے۔ ہیس نے کہا کہ منگل کے روز تمام آپریشن روک دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر نئے اور ترقی کے مراحل سے گزرنے والے ایئرکرافٹ کی ٹیسٹ فلائٹ کی جاتی ہے۔

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس طویل فاصلے کا بمبار طیارہ ہے۔ 1950 کی دہائی سے یہ امریکی فوج کی فضائی طاقت کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ ایئرکرافٹ روایتی اور جوہری، دونوں طرح کے ہتھیار طویل فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ویتنام سے لے کر ایران جنگ تک کے تنازعات میں اس کا استعمال کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande