کاشی ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والی گنج شاہدہ مسجد کو منہدم کیا جائے گا
وارانسی، 16 جون (ہ س)۔اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی ریلوے اسٹیشن کی ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر رکاوٹ بن رہی انجمن انتظامیہ کی گنج شیہداں مسجد کو شمالی ریلوے کی وارانسی انتظامیہ منہدم کرنے کی تیاری کرچکا ہے ۔ ناردرن ریلوے نے مسجد کی دیوار پر
UP-KASHI-STATION-MOSQ-ACTION-


وارانسی، 16 جون (ہ س)۔اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی ریلوے اسٹیشن کی ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر رکاوٹ بن رہی انجمن انتظامیہ کی گنج شیہداں مسجد کو شمالی ریلوے کی وارانسی انتظامیہ منہدم کرنے کی تیاری کرچکا ہے ۔ ناردرن ریلوے نے مسجد کی دیوار پر ایک نوٹس چسپاں کرتے ہوئے مسجد کمیٹی کو 20 جون تک کا وقت دیا ہے۔ اس مدت کے بعد مسجد منہدم کر دی جائے گی۔

شمالی ریلوے کے اہلکار سمرتھ گپتا نے کہا کہ ریلوے کی زمین پر بنائی گئی غیر قانونی مسجد ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ہے۔ اس لیے گنج شہیداں مسجد کو منہدم کیا جائے گا۔ مسجد سے متعلق مقدمہ 2024 میں خارج کر دیا گیا تھا۔ مسجد پر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا ہے اور ریلوے انتظامیہ 20 جون کے بعد ضروری کارروائی کرے گی۔

اس سے پہلے، ریلوے انتظامیہ نے کاشی ریلوے اسٹیشن پر ایک مسجد اور ایک قبرستان کو خالی کرنے کے لیے راتوں رات کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد کاشی ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande