
متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کی مذمت، سیکورٹی کو لے کر عالمی انتباہ جاری
ابو ظہبی، 16 جون (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر گزشتہ ماہ کی 17 مئی کو ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی کو لے کر عالمی انتباہ جاری کیا گیا۔ یہ حملہ عراق کے مسلح گروہوں نے کیا تھا۔ مذمت کرنے والے ممالک نے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی ماحولیاتی اور انسانی خطرات کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں نیوکلیئر تنصیبات کے پرامن آپریشن اور سیکورٹی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عرب دنیا کے پہلے تجارتی جوہری توانائی پلانٹ پر حملے کے تناظر میں متحدہ عرب امارات، ارجنٹینا، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلجیم، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوموروس، کوسٹا ریکا، کوٹ ڈی آئیور، کروشیا، سائپرس، چیکیا، ڈنمارک، مصر، ایکواڈور، ایسٹونیا، یورپی یونین، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، لاتویا، لبنان، لیبیا، لکٹنسٹین، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، مارشل آئی لینڈز، ماریشس، مالدووا، مراکش، نیدر لینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پاکستان، پالاو، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، قطر، جمہوریہ کوریا، رومانیہ، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، سان مارینو، سعودی عرب، سربیا، سیچلس، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، شام، ٹونگا، ترکیہ، یوکرین، برطانیہ، یونائیٹڈ اسٹیٹس، یوروگوئے، ویتنام اور یمن نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
پورا بیان اس طرح ہے- ’’ہم 17 مئی 2026 کو پلانٹ کے اندرونی حصے کے باہر الیکٹریکل انفراسٹرکچر پر کیے گئے ڈرون حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ اقوامِ متحدہ (یونائیٹڈ نیشنز) کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات کے خلاف تمام حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم یونائیٹڈ نیشنز کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی وحدت اور خودمختاری کی پوری حمایت کرتے ہیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن