
نوئیڈا، 16 جون (ہ س) ۔ ضلع کے الگ الگ تھانہ علاقوں میں ذہنی تناو سے تنگ آکر ایک نوجوان خاتون سمیت تین لوگوں نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
بسرکھ اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) منندر کمار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ دیپک (38) نے گزشتہ رات ذہنی تناو کی وجہ سے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) نے بتایا کہ ایک دیگر واقعہ میں، ٹگری گاو¿ں کی رہنے والی سونی (24) نے دیر رات اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
سورج پور پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) ونود کمار نے اطلاع دی کہ سورج پور کے رہنے والے سوربھ (21) نے ذہنی تناو کی وجہ سے کل رات اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی