کھاڑی میں ڈوبتے نوجوان کو تھانے میونسپل فائر بریگیڈ کے جوانوں نے بچالیا
ممبئی، 16 جون (ہ س)۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ کے دو بہادر جوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کھاڑی میں ڈوبتے ایک 30 سالہ نوجوان کی جان بچا لی۔ میئر شرمیلا پنپولکر اور میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے فائر فائٹر سندیپ قدم اور ڈرائیور گنیش گو
THANE-CREEK-RESCUE


ممبئی، 16 جون (ہ س)۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ کے دو بہادر جوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کھاڑی میں ڈوبتے ایک 30 سالہ نوجوان کی جان بچا لی۔ میئر شرمیلا پنپولکر اور میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے فائر فائٹر سندیپ قدم اور ڈرائیور گنیش گواری کی بہادری اور بروقت کارروائی کی بھرپور ستائش کی ہے۔اطلاعات کے مطابق آج صبح تقریباً 11:30 بجے خبر ملی کہ ساکیت روڈ علاقے کے قریب تھانے کھاڑی میں پانی کی سطح اچانک بڑھ جانے سے نوشاد (30) ڈوب رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانے سٹی پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، فائر بریگیڈ اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائی کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی پک اپ گاڑی، فائر بریگیڈ کی ریسکیو گاڑی اور جیپ تعینات کی گئی۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فائر اسٹیشن آفیسر سندیپ قدم اور ڈرائیور گنیش گواری فوراً کھاڑی میں کود پڑے۔ تقریباً 15 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی مدد سے نوشاد کو بحفاظت پانی سے باہر نکال لیا گیا۔ابتدائی جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متعلقہ شخص کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔ ریسکیو کیے گئے نوجوان کو مزید کارروائی کے لیے تھانے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے جوانوں کی جرات مندی اور فوری کارروائی کے باعث ایک قیمتی جان بچ جانے پر مقامی افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande