راجوری کے سندر بنی میں مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا
راجوری کے سندر بنی میں مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا جموں، 16 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرحدی علاقے سندربنی سیکٹر میں پیر کی دیر رات ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم
Drone. Su


راجوری کے سندر بنی میں مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا

جموں، 16 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرحدی علاقے سندربنی سیکٹر میں پیر کی دیر رات ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چمکتی ہوئی روشنی والا ایک ڈرون نما شے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے بھارتی حدود میں داخل ہوتی دیکھی گئی۔

یہ مشتبہ ڈرون کچھ دیر تک مہادیو گیپ اور کلال گاؤں کے درمیان منڈلاتا رہا اور بعد ازاں واپس چلا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں ڈرون کے ذریعے اسلحہ، منشیات یا کوئی اور مشتبہ سامان تو نہیں گرایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کوئی قابل اعتراض یا مشتبہ مواد برآمد نہیں ہوا۔ تاہم، علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سکیورٹی ایجنسیاں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande