
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد کچھ دیر تک خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کی صورتحال برقرار رہی، لیکن بعد میں خریداروں نے برتری حاصل کر لی۔ پہلے ڈیڑھ گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.51 فیصد اور نفٹی 0.48 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شروعاتی ڈیڑھ گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ٹرینٹ لمیٹڈ، شری رام فنانس، ایچ ڈی ایف سی لائف، آئیشر موٹرز اور انٹر گلوب ایوی ایشن کے شیئر 0.19 فیصد سے لے کر 0.06 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، این ٹی پی سی، بجاج آٹو، او این جی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے شیئر 0.08 فیصد سے لے کر 0.03 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 3,041 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,294 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 747 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 11 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 31 شیئر سبز نشان میں اور 19 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 262.44 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76,526.77 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں بھی اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 76,702.33 پوائنٹس تک پہنچا، جبکہ فروخت کا دباو بننے پر اس نے 76,443.34 پوائنٹس تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ڈیڑھ گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.45 بجے سینسیکس 392.56 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,656.89 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,923.90 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی بڑھ کر 23,972.75 پوائنٹس تک پہنچا، وہیں فروخت شروع ہونے پر یہ 23,888.20 پوائنٹس کی سطح تک گراوٹ کے ساتھ نیچے بھی گیا۔ بازار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان مسلسل جاری رسہ کشی کے درمیان نفٹی ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.45 بجے 113.75 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,967.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن