سری لنکا سہ فریقی سیریز: زخمی یودھویر سنگھ کی جگہ اشوک شرما انڈیا اے ٹیم میں شامل
نئی دہلی، 16 جون (ہ س) ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کی مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا میں جاری سہ فریقی سیریز کے لیے فاسٹ بولر اشوک شرما کو انڈیا ''اے'' ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ زخمی یودھویر سنگھ کی جگہ لیں گے۔ بی سی سی آ
ٹیم


نئی دہلی، 16 جون (ہ س) ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کی مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا میں جاری سہ فریقی سیریز کے لیے فاسٹ بولر اشوک شرما کو انڈیا 'اے' ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ زخمی یودھویر سنگھ کی جگہ لیں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق یودھویر سنگھ کو 13 جون کو گیندبازی کے دوران دائیں کندھے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔ اس سے قبل انہیں 11 جون کو فیلڈنگ سیشن کے دوران بھی ایسی ہی تکلیف ہوئی تھی۔

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد معائنہ کیا اور پتہ چلا کہ یودھویر کے دائیں کندھے پر روٹیٹر کف کی چوٹ ہے۔ طبی مشورے کے مطابق، اب انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) کی نگرانی میں مرحلہ وار بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا۔

یودھویر کی غیر موجودگی میں اشوک شرما کو اب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آئندہ میچوں میں انڈیا اے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سری لنکا سہ فریقی سیریز کے لیے انڈیا 'اے' ٹیم (نظر ثانی شدہ)

تلک ورما (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ (نائب کپتان)، پریانش آریہ، ویبھو سوریاونشی، آیوش بدونی، نشانت سندھو، سوریانش شیڈگے، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، کمار کشاگرا (وکٹ کیپر)، وپرج نگم، یش ٹھاکر، انشول کمبوج، ارشد خان، انوکول رائے ،اشوک شرما۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande