حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں حقہ سینٹر پر چھاپہ، منیجر گرفتار
حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ حیدرآباد کمشنرکی ٹاسک فورس پولیس نے بنجارہ ہلزکے روڈ نمبر2 پرچلنے والے ایک حقہ سنٹرپرچھاپہ مارا۔ انہوں نے منیجرکوقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ چلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھاوا جب
حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں حقہ سنٹر پر چھاپہ، منیجر گرفتار


حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔

حیدرآباد کمشنرکی ٹاسک فورس پولیس نے بنجارہ ہلزکے روڈ نمبر2 پرچلنے والے ایک حقہ سنٹرپرچھاپہ مارا۔ انہوں نے منیجرکوقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ چلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھاوا جب حقہ سنٹرپرمارا گیا جوکہ پولیس کے مطابق غیرقانونی طورپرچلایا جارہا تھا۔ دھاوے کے بعد منیجرکوحراست میں لے لیا گیا۔ منیجرسرفرازکومزید تفتیش اورقانونی کارروائی کے لیے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حقہ سنٹر پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زد میں آچکا تھا اوراس طرح کی خلاف ورزیوں پرماضی میں غیرقانونی حقہ سنٹرس کی شروعات کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ حکام نے کہا کہ وہ بغیراجازت کے کام کرنے والے غیرقانونی حقہ پارلرزاوراداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خاص طورپرجن پرصحت عامہ اورحفاظت کے اصولوں کی خلاف ورزی کا شبہ ہے۔ حقہ سنٹرس کی شروعات کرنے والوں کے خلا ف آپریشن میں انتظامیہ اوردیگرافراد کے ملوث ہونے کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande