رام چرن کی 'پیڈی' کے سامنے پھیکی پڑیں نئی فلمیں
رام چرن کا اسپورٹس ایکشن ڈرامہ پیڈی باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ریلیز کے اپنے دوسرے ہفتے میں بھی، فلم نے آمدنی کے معاملے میں دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، ناظرین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔وہیں، گزشتہ
پیڈی


رام چرن کا اسپورٹس ایکشن ڈرامہ پیڈی باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ریلیز کے اپنے دوسرے ہفتے میں بھی، فلم نے آمدنی کے معاملے میں دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، ناظرین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔وہیں، گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی کئی نئی فلموں کو اوپننگ ویک اینڈ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، پیڈی نے ریلیز کے 12ویں دن 4.10 کروڑ کی آمدنی حاصل کی۔ اگرچہ اس کے 11 ویں دن کے مقابلے میں آمدنی میں کمی آئی ہے۔اس دوران فلم کا کل ہندوستانی نیٹ کلیکشن 220.10 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 312.81 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ رام چرن کے ساتھ اس فلم میں جانہوی کپور، دیویندو، بومن ایرانی اور شیوا راجکمار بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

وہیں، کنگنا رناوت کی بھارت بھاگیہ ودھاتا باکس آفس پر جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ فلم نے اپنے چوتھے دن صرف 65 لاکھ رپے کمائے، جس سے اس کا کل مجموعہ 4.90 کروڑ ہو گیا۔ اس دوران ، دلجیت دوسانجھ اور شروری واگھ کی میں واپس آونگا نے چوتھے دن 1.25 کروڑ کمائے اور اب تک 6.75 کروڑ جمع کرچکی ہے۔ منوج باجپائی کی گورنر: دی سائلنٹ سیویئر نے چوتھے دن0 5 لاکھ کمائے، جب کہ وکرم بھٹ کی ہارر فلم ہنٹیڈ 3ڈی: ایکوز آف دی پاسٹ نے 2.2 کرور اکٹھے کیے، جس سے اس کی کل آمدنی 11.55 کروڑ ہو گئی ہے۔نئی فلموں کے مقابلہ میں پیڈی کا دبدبہ فی الحال قائم ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande