پونچھ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق
پونچھ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جموں، 16 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں منگل کی صبح ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تین افراد موٹر سائیکل پر جندرولہ سے گلی ناگ جا رہے ت
Accident


پونچھ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق

جموں، 16 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں منگل کی صبح ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تین افراد موٹر سائیکل پر جندرولہ سے گلی ناگ جا رہے تھے کہ گلی ناگ کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں محمد اعظم ولد نور محمد سکنہ اسلام آباد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ محمد عارف ولد اکبر دین اور نور محمد ولد لال دین شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande