
سرینگر 16 جون (ہ س)۔ بڈگام میں پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف آئی آر نمبر 163/2026 درج کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر ایسا مواد بنانے اور پھیلانے میں ملوث ہیں جو مذہبی جذبات کو مجروح کرسکتے ہیں اور مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی اور نفرت کو فروغ دے سکتے ہیں خاص طور پر محرم کے مہینے کے پیش نظر۔ اشتعال انگیز ویڈیوز اور غلط معلومات کو پھیلانے کے حوالے سے قابل اعتماد اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے جس کا مقصد کمیونٹیوں میں نفرت اور تقسیم کو فروغ دینا ہے، بڈگام پولیس نے تمام ذمہ داروں کی شناخت کرنے اور قانون کے مطابق مناسب قانونی کارروائی کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی ایسا مواد بنانے، شیئر کرنے یا آگے بھیجنے سے گریز کریں جو نفرت کو بھڑکانے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا امن عامہ کو خراب کرنے کا باعث بنے۔ جو بھی شخص ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔جموں و کشمیر پولیس پورے خطے میں امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir