
سرینگر 16 جون (ہ س): دھنا دوہیاں ستھارا میں منگل کی صبح ایک موٹر سائیکل سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثہ صبح 8:00 بجے کے قریب موٹر سائیکل زیر نمبرجےکے 02سی 6108 کے ساتھ پیش آیا۔ مرنے والے کی شناخت محمد اعظم (35) ولد نور محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ محمد عارف ولد اکبر دین اور 50 سالہ نور محمد ولد لال دین کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں پونچھ کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir