منی پور میں 10 عسکریت پسند اور 5 منشیات اسمگلر گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد
امپھال، 16 جون (ہ س) ۔ منی پور میں شورش، ناجائزوصولی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ 13 سے 15 جون کے درمیان مختلف اضلاع میں کیے گئے آپریشنز کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے 10 باغیوں اور 5 منشیات کے ا سمگل
منی پور


امپھال، 16 جون (ہ س) ۔ منی پور میں شورش، ناجائزوصولی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ 13 سے 15 جون کے درمیان مختلف اضلاع میں کیے گئے آپریشنز کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے 10 باغیوں اور 5 منشیات کے ا سمگلروں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، مشتبہ افیون، براون شوگر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، 15 جون کو، سیکورٹی فورسز نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم آر پی ایف/پی ایل اے کے ایک سرگرم کیڈر تھودام روشن میتی عرف پباریل (21) کو امپھال مشرقی ضلع کے ساومبنگ مانیااسکول میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ ملزم لملائی تھانہ علاقہ کا رہائشی ہے۔

ایک دن پہلے، 14 جون کو، آسام کے کھٹکھٹی علاقے سے گرفتار کیے گئے میتانکیشنگبم جبن میتی عرف کٹونگچا (43) سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر، سیکورٹی فورسز نے پنگئی اور یاریپوک علاقوں میں تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران تین انساس رائفل، ایک ایکس کیلیبر رائفل، دو ایس ایل آر رائفل، دو .303 رائفل، ایک 9ایم ایم پستول، ایک 7.65ایم ا یم پستول، 33 زندہ کارتوس، اور مختلف ہتھیاروں کے 10 میگزین برآمد ہوئے۔

اسی دن، امپھال مغربی ضلع کے وانگوئی پولیس اسٹیشن گیٹ پر معمول کی جانچ کے دوران بیئر کے 240 کین ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ مواد کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے 14 جون کو کے سی پی (نونگدین کھومبا) دھڑے کی ایک سرگرم خاتون رکن لیتھنگبم سنتومبی دیوی (24) کو بھی گرفتار کیا۔ وہ اس وقت امپھال مغربی ضلع کے لانگول گیم ولیج علاقے میں رہ رہی تھیں۔

ایک اور اہم کارروائی میں فوج کے ایک اعلیٰ افسر کی سرکاری گاڑی سے مشابہت رکھنے والی ایک انووا کار کو ضلع سیناپتی کے علاقے ٹی کھلن میں روکا گیا۔ گاڑی سے مشتبہ افیون کے سترہ پیکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن 15.4 کلو گرام تھا۔ ڈرائیور تارکیشور سنگھ (45) جو آسام کے تینسوکیا ضلع کا رہنے والا ہے، کو گرفتار کر لیا گیا۔ گاڑی پر فوجی نشان اور جھنڈوں کی صداقت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شورش مخالف آپریشن کے دوران، کے سی پی (ایم ایف ایل) دھڑے کے رکن یمبم موموچا سنگھ عرف ابونگچا (34) کو امپھال مشرقی ضلع کے پوربی مکھا لیکئی سے گرفتار کیا گیا۔ آر پی ایف/پی ایل اے کے دو سرگرم ارکان، روشن یومن (33) اور خود ساختہ سارجنٹ میجر خوارکپم چیتن میتی (37) عرف ناناو¿ عرف چومتھانگ کو بھی امپھال مغربی ضلع سے گرفتار کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے محمد نواز خان عرف ہیرو (20) کو گرفتار کیا، جو یو آر ایف کے ایک سرگرم رکن اور ایک مبینہ وصولی کنندہ کو منتھونگ گولاپتی کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ ننگتھوجام پریم کمار سنگھ عرف پنسیرول عرف ایبونگو (35)، جو این آر ایف ایم کے ایک رکن ہیں، کو یاریپک لملائی کراسنگ سے حراست میں لیا گیا۔

یو این ایل ایف (پی) دھڑے کے ایک سرگرم رکن کھمکچم شیام سندر سنگھ (54) کو بھی ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزین برآمد ہوا۔

منی پور پولیس نے آر پی ایف/پی ایل اے کے ایک اور سرگرم رکن اور مبینہ وصول کنندہ، موئیرانگتھام نریش سنگھ عرف تھونگمبا عرف چنگسانگ (30) کو بشنو پور ضلع کے نائکھونگ کھنو ناکہ چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے بجاج پلسر موٹرسائیکل بھی ضبط کی گئی ہے۔

13 جون کو انسداد منشیات آپریشن کے ایک حصے کے طور پر چورا چاند پور ضلع کے ٹونگدام علاقے میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت پوزتھانگ (45)، گنپو زو (39) اور کلنمنگ (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے مشتبہ براو¿ن شوگر سے بھرے 67 صابن کے ڈبے برآمد ہوئے۔

اسی دن ایک الگ کارروائی میں، تھونگکھوسی ہوکیپ (44) کو چورا چاند پور ہیڈکوارٹر کے علاقے میں گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک آلٹو کار چلا رہا تھا اور کار کی تلاشی لینے پر براون شوگر سے بھرے 77 صابن کے ڈبے برآمد ہوئے۔

پولیس ہیڈکوارٹر نے کہا کہ ریاست میں انتہا پسندانہ سرگرمیوں، غیر قانونی اسلحہ نیٹ ورکس اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande