مردم شماری 2027 کے تحت مہاراشٹر میں پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل
ممبئی، 16 جون (ہ س)۔ مردم شماری 2027 کے لیے مہاراشٹر میں ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤس کاؤنٹنگ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ مرحلہ 16 مئی سے 14 جون 2026 کے دوران ریاست بھر میں نافذ کیا گیا۔ اس دوران مردم شماری کے عملے نے اپنے سپرد کردہ
MAHARASHTRA-CENSUS-FIRSTPHASE


ممبئی، 16 جون (ہ س)۔ مردم شماری 2027 کے لیے مہاراشٹر میں ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤس کاؤنٹنگ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ مرحلہ 16 مئی سے 14 جون 2026 کے دوران ریاست بھر میں نافذ کیا گیا۔ اس دوران مردم شماری کے عملے نے اپنے سپرد کردہ علاقوں میں گھر گھر جا کر خاندانوں سے ملاقات کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 33 سوالات کے جوابات موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے جمع کیے۔

یہ سوالات بنیادی طور پر گھروں کی حالت، خاندانوں کو دستیاب سہولیات اور خاندانی اثاثوں سے متعلق تھے۔ مردم شماری کے سلسلے میں خاندانوں کی جانب سے فراہم کی گئی تمام ذاتی معلومات قانون کے تحت محفوظ رہیں گی اور انہیں مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔ اس مرحلے کے ذریعے گھروں کی صورتحال، خاندانی سہولیات اور اثاثوں سے متعلق معلومات جمع کی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ فروری 2027 میں ہونے والی اصل آبادی شماری کے لیے ضروری خاکہ تیار کرنے میں بھی یہ مرحلہ مددگار ثابت ہوگا، جس سے ہر فرد اور ہر گھرانے کی درست اندراج کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

مہاراشٹر میں مردم شماری 2027 کا یہ پہلا مرحلہ تمام 36 اضلاع اور 29 میونسپل کارپوریشن علاقوں میں نافذ کیا گیا۔ اس کے لیے چیف سینسس افسران مقرر کیے گئے تھے۔ عمل کو منظم اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار 514 ہاؤس لسٹنگ بلاکس تشکیل دیے گئے تھے، جن کی ذمہ داری الگ الگ شمار کنندگان کو سونپی گئی تھی۔ ہر چھ شمار کنندگان کے کام کی نگرانی ایک سپروائزر نے انجام دی۔

مہم کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے ریاست بھر میں 34 ضلع کلکٹروں اور 29 میونسپل کمشنروں سمیت 63 چیف سینسس افسران، 947 چارج افسران، 141 ماسٹر ٹرینرز، 3 ہزار 850 فیلڈ ٹرینرز اور تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار شمار کنندگان و سپروائزر تعینات کیے گئے تھے۔ ملک میں اس سے قبل آخری مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی۔ مجوزہ مردم شماری 2027 ملک کی 16ویں اور آزادی کے بعد کی 8ویں مردم شماری ہوگی۔

مہاراشٹر ڈائریکٹوریٹ آف سینسس آپریشنز نے اس مرحلے کو مقررہ وقت میں کامیابی سے مکمل کرنے پر تمام شمار کنندگان، سپروائزرز اور مردم شماری سے وابستہ دیگر ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی عوام، مہاراشٹر حکومت، ضلعی انتظامیہ، میونسپل اداروں اور ذرائع ابلاغ کے تعاون پر بھی اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande