
نئی دہلی،16جون(ہ س)۔شعبہ سوشل ورک ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایم ۔اے (سوشل ورک) اور ایم ۔اے (ہیومن ریسورس مینجمنٹ) دوہزار چوبیس چھبیس کے بیچ کے لیے ایک متاثر کن تقرری کا ریکارڈ بنایاہے جس سے طلبہ کی تعلیمی فضیلت،صنعتی تنظیم کی تیاری اور پیشہ ورانہ اہلیت کو اجاگر ہوتی ہے۔کل چوالیس میں سے انتیس ایم ۔اے(سوشل ورک) اور اٹھائیس ایم ۔اے(ایچ آر ایم)طلبہ کو انفارمیشن ٹکنالوجی ،کنسلٹینسی، لاجسٹکس ،انسانی وسائل، مینوفیکچرنگ،ترقیاتی شعبہ،کارپوریٹ سماجی ذمہ داری،تعلیم ،ہنرمندی کی ترقی،سماجی ترقی ،کھیلوں کے اثرات ،کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں سرکردہ قومی اور کثیر قومی تنظیموں میں ملازمت ملی ہے۔جن نمایاں تنظیموں اور اداروں میں طلبہ کی تقرریاں ہوئی ہیں ان میں لارسن اینڈ ٹوبرو، ناسکوم فاو¿نڈیشن،نیو جن سافٹ ویئر،ایکسینچر،کلاو¿ڈ کیپر،ہائےز، منڈٹیل گلوبل،ایٹرنل ٹیک ورس، اے آئی ٹی ورلڈ وائڈلاجسٹکس ، دی ریلائیبل جابس، سکھ اسٹیلس، امپرسنڈ گروپ، پردان،ایڈونیٹ فاو¿نڈیشن، امپاور پرگتی، پروجیکٹ کھیل ،درشٹی فاونڈیشن،پیس اسپورٹ فاو¿نڈیشن،لینڈ اے ہینڈ انڈیا، جی ٹی ٹی فاو¿نڈیشن، پرگامنا، وی دی پیوپل ابھیام اور چاروی امپاورمنٹ سوسائٹی شامل ہیں۔تقرری کی اہم حصولیابی ، خصوصی پلیسمنٹ سیل کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کرنے ،تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے ،پیشہ ورانہ قابلیت ،صنعت پر مبنی تربیت،مہارت کی ترقی کے اقدامات،فیلڈ ورک کی تربیت، انٹرن شپ، سماجی ذمہ داری اور کیرئیر کی مسلسل رہنمائی کے حوالے سے شعبے کے عزم کو نشان زد کرتی ہے۔شعبہ میں پلیسمنٹ سیل کی سرگرمیوں کے لیے وقف فیکلٹی اراکین اور ایک طالب علم نے پلیسمنٹ کمیٹی کے ساتھ نئے پورے تعلیمی سال میں ممکنہ آجروں کے ساتھ مشغول ہونے ،بھرتی کے عمل کو مربوط کرنے اور فارغ التحصیل طلبہ کے لیے بامعنی کیرئیر کے مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔یونیورسٹی، شعبہ سوشل ورک کی فیلڈ یونٹ اور پلیسمنٹ سیل کو صنعت اور تنظیمی شراکت داروں کے ساتھ فعال مشغولیت اور طلبہ کی ملازمت کی صلاحیت کو نکھارنے میں مسلسل کوششوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے ان کی ستائش کرتی ہے۔پروفیسر رویندر رمیش پاٹل صدر شعبہ سوشل ورک نے باضابطہ ڈائریکٹر ۔کو ڈائریکٹر فیلڈ ورک اینڈ پلیسمنٹ سیل بی ایس ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا ۔ڈائریکٹر ،فیلڈ ورک اینڈ پلیسمنٹ ایچ آرایم اور کو ڈائریکٹر فیلڈ ورک اینڈ پلیسمنٹ ایم ایس ڈبلیو تعیناتی کے پورے عمل میں ان کی غیر متزلزل حمایت، موثر رابطہ کاری اور سہولت کے لیے ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔یونیورسٹی، طلبہ کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں نوازنے کے لیے بھرتی کرنے والی کمپنیوں اور تنظیموں کے تعاون کی تعریف کرتی ہے اور تمام منتخب طلبہ کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے اور ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais