جموں کشمیر کے راجوری میں منشیات کے ضوابط کی خلاف ورزی پر دو میڈیکل اسٹور کے لائسنس معطل
سرینگر، 16 جون( ہ س)جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں حکام نے دو میڈیکل اسٹور کے لائسنس منشیات کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں معطل کر دیے ہیں ۔حکام نے بتایا یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر، راجوری، ابھیشیک شرما کے ذریعہ کئے گئے معائنہ کے بعد کی گئی
جموں کشمیر کے راجوری میں منشیات کے ضوابط کی خلاف ورزی پر دو میڈیکل اسٹور کے لائسنس معطل


سرینگر، 16 جون( ہ س)جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں حکام نے دو میڈیکل اسٹور کے لائسنس منشیات کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں معطل کر دیے ہیں ۔حکام نے بتایا یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر، راجوری، ابھیشیک شرما کے ذریعہ کئے گئے معائنہ کے بعد کی گئی تاکہ لت لگانے والی اور دیگر باقاعدہ ادویات کی فروخت اور تقسیم کی جانچ کی جاسکے۔معائنہ کے دوران، اہلکاروں نے دو میڈکل اسٹور میں سنگین تضادات پائے، جن میں لازمی کمپیوٹرائزڈ سیل ریکارڈز کو برقرار رکھنے میں ناکامی اور لت لگانے والی ادویات کی فروخت میں مبینہ بے ضابطگیاں شامل ہیں۔ اس کے بعد، لائسنسنگ اتھارٹی نے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے تحت دونوں اداروں کے ریٹیل ڈرگ سیل لائسنس معطل کر دیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ نے منشیات کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ اپنایا ہے اور غلطی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande