حکومت نے امرناتھ یاترا کے موثر انعقاد کے لیے 63 افسران کو عارضی طور تعینات کیا
جموں، 16 جون (ہ س)۔ سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے یاترا کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف محکموں کے 63 افسران کو عارضی طور پر تعینات کیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ان افسران کو
Jk govt


جموں، 16 جون (ہ س)۔ سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے یاترا کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف محکموں کے 63 افسران کو عارضی طور پر تعینات کیا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ان افسران کو یاترا کے مختلف بیس اور ٹرانزٹ کیمپوں میں کیمپ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل کیمپ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ تعینات افسران کو شرائن بورڈ کی جانب سے مقررہ تاریخ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تعینات کیے گئے افسران میں اے ڈی سی سانبہ جگدیش سنگھ، سی ای او ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ وریندر کمار منیال، ایڈیشنل سکریٹری جل شکتی چندر پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری سیاحت وکاس دھر بگاٹی، جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں گردیو کمار اور دیگر کئی افسران شامل ہیں۔

حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ افسران کو بروقت فارغ کریں تاکہ یاترا کے دوران انتظامی امور، رابطہ کاری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاترا کے اختتام پر تمام افسران اپنی اصل تعیناتی کی جگہوں پر واپس چلے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande