گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کےرجحانات، ایشیا میں بھی خریداری کا دباؤ
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کی خبروں کی وجہ سے دینا بھر کے اسٹاک مارکیٹ میں آج رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے مقابلے میں مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج اضافے کے ساتھ کاروبار
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کی خبروں کی وجہ سے دینا بھر کے اسٹاک مارکیٹ میں آج رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے مقابلے میں مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہاہے۔یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔اس دوران، ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہاہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد پیدا ہونے والے جوش و خروش کے ماحول کے درمیانگزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 468.77 پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ 51,671.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 122.83 پوائنٹس یعنی 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہسیشن کا کاروبار7554.29 پوائنٹسکی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 795.10 پوائنٹس یعنی 3.07 فیصد اضافے کے ساتھ 26,683.94 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونز فیوچر آج 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 51,699 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران یورپی منڈیوں میں ملا- جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.39 فیصد کمی کے ساتھ 10,430.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس سی اے سی انڈیکس 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 8,384.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈی اے ایکس انڈیکس بھی 258.71 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد اضافے کے ساتھ 24,894.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیا میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ نو ایشیائی بازاروں کے انڈیکس میں سے سات سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ دو سرخ نشان میں کاروبارکر رہے ہیں۔ ہینگ سینگ انڈیکس 299.67 پوائنٹس یعنی 1.22 فیصد کمی کے ساتھ 24,543 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ایس اینڈ پی کمپوزٹ انڈیکس 0.12 فیصد گر کر 1,589.86 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ فٹی 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 23,933 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 4,098.85 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس نے آج ایک نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 247.31 پوائنٹس یعنی 3.95 فیصد چھلانگ لگا کر 6,254.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح کوسپی انڈیکس 181.20 پوائنٹس یعنی 2.12 فیصد اضافے کے ساتھ 8,727.18 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نکیئی انڈیکس 467.50 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 69,785 کی سطح پر، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 302.44 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 45,699.43 کی سطح پر اور سٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 5,104.72 پوائنٹس کی سطح پر کاروبارکر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande