روڈ ویز بس اور کار کی ٹکرمیں چار سگے بھائیوں کی موت
بالوترا، 16 جون (ہ س)۔ ضلع میں منگل کو ایک سڑک حادثہ میں چار سگے بھائیوں کی موت ہو گئی۔ پٹودی گاوں کے قریب روڈ ویز کی بس اور کار کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ کار تباہ ہوگئی اور چاروں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق چاروں بھائی مکا
موت


بالوترا، 16 جون (ہ س)۔ ضلع میں منگل کو ایک سڑک حادثہ میں چار سگے بھائیوں کی موت ہو گئی۔ پٹودی گاوں کے قریب روڈ ویز کی بس اور کار کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ کار تباہ ہوگئی اور چاروں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق چاروں بھائی مکان کی تعمیر کے کام کے لیے اپنے گاوں سے تقریباً 22 کلومیٹر دور کالیوا گاوں جا رہے تھے ۔ راستے میں، پٹودی گاوں کے قریب، ان کی کار ایک آنے والی روڈ ویز کی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد گاوں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے کار میں پھنسے چاروں بھائیوں کی لاشیں نکالیں۔ لاشوں کو بعد ازاں قریبی اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین اسپتال پہنچ گئے۔ متوفی کے کزن اور کوڈوکا کے رہنے والے گوپال نے بتایا کہ ادرام (39)، ریکھرام (35)، جوگارام (31) اور ویشنارام (29) مکان کی تعمیر کا کام کرتے تھے۔ منگل کی صبح وہ کار سے کلیوا گاوں جا رہے تھے۔ پٹودی گاوں سے تقریباً 6 کلومیٹر دور ان کی کار جودھ پور کی طرف جارہی روڈویز کی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چاروں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چاروں بھائیوں کی ہلاکت کے بعد پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande