
باراں، 16 جون (ہ س)۔ ضلع کے چھبڑا علاقے میں منگل کی دوپہر پاروتی ندی میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور دو بھائی شامل ہیں۔ وہ چھبڑا کے گوگور گاو¿ں میں ایک شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
چھبڑا پولس تھانہ انچارج راجیش کھٹانہ نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت گڈی بائی (45) بیوی رشید خان اور ان کے بیٹے سلام (22) ساکن چھیپابڑود اور ارمان (17) ولد بنٹی گوری اور اس کے بھائی یونس خان (18) کے طور پر ہوئی ہے جو گونا، مدھیہ پردیش کے رہنے والے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نہاتے ہوئے نوجوان کا پاو¿ں دریا میں پڑے مچھلی پکڑنے کے جال میں پھنس گیا جس سے وہ ڈوب گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں تین اور لوگ بھی گہرے پانی میں چلے گئے اور چاروں ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی غوطہ خور نرنجن کھارول نے انہیں ندی سے نکال کر چھبڑا کے سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کر دی ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan