راپتی ندی میں چار بچے غرقاب، این ڈی آر ایف تلاش میں مصروف
گورکھپور، 16 جون (ہ س)۔ ضلع کے مادھو پور علاقے میں دریائے راپتی میں چار بچوں کے ڈوبنے کی خبر سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ اور پولیس حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بچاو¿ اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ڈویژنل
راپتی ندی میں چار بچے غرقاب، این ڈی آر ایف تلاش میں مصروف


گورکھپور، 16 جون (ہ س)۔ ضلع کے مادھو پور علاقے میں دریائے راپتی میں چار بچوں کے ڈوبنے کی خبر سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ اور پولیس حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بچاو¿ اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ڈویژنل کمشنر انیک ڈھینگرا، ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر کوستوبھ، ایس ڈی ایم صدر دیپک گپتا، اور دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بچوں کی تلاش کے لیے این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے، اور وہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بچے ندی میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ سے اہل خانہ میں افراتفری پھیل گئی اور پورے گاو¿ں میں سوگ کا ماحول ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش جاری ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ندیوں اور تالابوں میں نہاتے وقت احتیاط برتیں اور بچوں کو پانی کے قریب اکیلا چھوڑنے سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande