تھانے ضلع میں معمولی تنازع پر فائرنگ، ملزم گرفتار
ممبئی، 16 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے کے انجور میں معمولی تنازع کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نارپولی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ا
تھانے ضلع میں معمولی تنازع پر فائرنگ، ملزم گرفتار


ممبئی، 16 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے کے انجور میں معمولی تنازع کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نارپولی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر یوگیش کاکڑ کے مطابق انجور علاقے میں رہنے والے درگا پرساد نائک (52) اور اجے گائیکواڑ (40) پڑوسی ہیں۔ درگا پرساد کو شبہ تھا کہ ان کی مرغی کو اجے گائیکواڑ کے کتے نے کھا لیا ہے۔ اسی بات کو لے کر پیر کی صبح وہ اجے کے گھر پہنچے اور مرغی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔پولیس کے مطابق اجے گائیکواڑ نے اس معاملے سے لاعلمی ظاہر کی، جس پر درگا پرساد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اپنی پستول سے اجے پر فائرنگ کر دی۔ گولی براہِ راست اجے کو نہیں لگی، تاہم کھڑکی سے ٹکرا کر شیشہ ٹوٹ گیا، جس کے باعث اجے زخمی ہوگئے۔ زخمی اجے گائیکواڑ کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ملزم درگا پرساد نائک کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande