مہیش ٹمبر پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی،کرنال، دہلی اور گوا میں 11 مقامات پر چھاپے مارے گئے
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو کرنال، دہلی اور گوا میں 11 ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی میں مہیش ٹمبر پرائیویٹ لمیٹڈ سے وابستہ اشوک متل، سوربھ ڈھینگرا، بھارت بھوشن متل، رمن سنگھل اور دیگر کے ٹھکانوں پر چھاپہ م
چھاپہ


نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو کرنال، دہلی اور گوا میں 11 ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی میں مہیش ٹمبر پرائیویٹ لمیٹڈ سے وابستہ اشوک متل، سوربھ ڈھینگرا، بھارت بھوشن متل، رمن سنگھل اور دیگر کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا۔

ای ڈی کے مطابق تلاشی آپریشن اس کی چنڈی گڑھ برانچ نے کیا تھا۔ یہ معاملہ سی بی آئی کی ایف آئی آر سے منسلک ہے جس میں مہیش ٹمبر پرائیویٹ لمیٹڈ، اس کے ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت جرائم درج کیے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ کمپنی نے اپنے فارن لیٹر آف کریڈٹ (ایف ایل سی) کی حد میں دھوکہ دھڑی سے اضافہ کرنے کے لیے غیر قانونی طورپر ایس ڈبلیو آئی ایف ٹی ترمیم کی اور فنیکل سسٹم میں اندراجاتنہیں کیں۔ اس دھوکہ دہی کے نتیجے میں اورینٹل بینک آف کامرس اور دیگر کنسورشیم بینکوں کو تقریباً 155.21 کروڑ کا نقصان ہوا۔

ایجنسی نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیے گئے۔ ای ڈی نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے، اور قصوروار فریقوں پر جوابدہی طے کرنے کے لیے مالی لین دین کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande