بی جے پی کارکنان نے بانکی پور اسمبلی حلقے میں چلائی ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم
پٹنہ، 16 جون (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 12 برس مکمل ہونے کے موقع پر چلائی جا رہی خصوصی عوامی رابطہ مہم کے تحت منگل کے روز بانکی پور اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ، بہار ریاست کے صدر جتیندر سنگھ کی قیادت میں ب
عوامی رابطہ مہم


پٹنہ، 16 جون (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 12 برس مکمل ہونے کے موقع پر چلائی جا رہی خصوصی عوامی رابطہ مہم کے تحت منگل کے روز بانکی پور اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ، بہار ریاست کے صدر جتیندر سنگھ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیے گئے۔ بھاجیو مو کے صوبائی صدر جتیندر سنگھ نے میٹھا پور کے مختلف شکتی کیندروں میں سینکڑوں نوجوان کارکنان، منڈل صدر نیرج بھارتی، یووا مورچہ منڈل صدر روہت گپتا اور بھاجیو مو کے پرجوش کارکن ساتھیوں کے ساتھ خصوصی عوامی رابطہ مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران بوتھ سطح کے ہر خاندان تک مرکزی حکومت کے گزشتہ 12 برسوں کے رپورٹ کارڈ پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

سنگھ نے کرشنا منڈل کے راجا پل شکتی کیندر، شمالی کرشنا پوری شکتی کیندر اور آنند پوری شکتی کیندر پر منڈل صدر اور بھاجیو مو کارکنان کے ساتھ گھر گھر جا کر عوامی رابطہ کیا۔ مہم کے دوران مودی حکومت کے ذریعے عوامی بہبود، غریبوں کی فلاح و بہبود، سیلف ایمپلائمنٹ (خود روزگار)، کاروباری آسانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور آتم نربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) کی تعمیر کے لیے کیے گئے تاریخی کاموں کی تفصیلی معلومات شیئر کی گئیں۔

بھاجیو مو کے صوبائی صدر جتیندر سنگھ نے کہا، ”عوامی رابطے کے دوران عوام کی بے پناہ محبت، اعتماد اور حمایت حاصل ہوئی۔ مقامی شہریوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے ذریعے ترقی، گڈ گورننس اور خود کفالت کے شعبے میں قائم کی گئی نئی جہتوں کی ستائش کی۔ عوام سے ملنے والی بے پناہ محبت اور وزیر اعظم کے تئیں اٹوٹ یقین نے ثابت کر دیا کہ '12 سال بے مثال رہے ہیں اور 'وکست بھارت 2047' (ترقی یافتہ ہندوستان 2047) کے عزم کے تئیں عوام میں بے پناہ جوش و خروش ہے۔“ عوامی رابطے کے دوران بھاجیو مو کے صوبائی، ضلع اور منڈل سطح کے متعدد عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande