الو ارجن کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی دیپیکا پدوکون
اداکار الو ارجن کی انتہائی متوقع فلم ''راکا'' کو لے کر ناظرین میں بے پناہ جوش و خروش ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ایٹلی کر رہے ہیں، جو ''جوان''، ''تھیری'' اور ''بیبی جان'' جیسی کامیاب فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ اس کا پہلا پوسٹر کچھ عرصہ قبل
الو ارجن کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی دیپیکا پدوکون


اداکار الو ارجن کی انتہائی متوقع فلم 'راکا' کو لے کر ناظرین میں بے پناہ جوش و خروش ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ایٹلی کر رہے ہیں، جو 'جوان'، 'تھیری' اور 'بیبی جان' جیسی کامیاب فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ اس کا پہلا پوسٹر کچھ عرصہ قبل ریلیز ہوا تھا جس نے مداحوں میں دھوم مچا رکھی تھی۔ اب فلم کی ریلیز کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر فلم کو دسمبر 2027 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ اگر سب کچھ شیڈول کے مطابق ہوتا رہا تو فلم کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک مکمل ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیم ممبئی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے والی ہے تاکہ شوٹنگ اور دیگر تیاریوں کو آسانی سے انجام دیا جا سکے۔ تاہم ابھی تک ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دیپیکا پدوکون پہلی بار ’راکا‘ میں الو ارجن کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ مرونال ٹھاکر، رشمیکا مندنا اور جھانوی کپور بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم سن پکچرز کی طرف سے تیار کی جا رہی ہے، اور اس کا بجٹ 700 کروڑ سے زیادہ ہونے کی اطلاع ہے۔ 'راکا' کے علاوہ، الو ارجن کے پاس پائپ لائن میں دیگر بڑے پروجیکٹس ہیں، جن میں لوکیش کنگراج کے ساتھ ایک بلا عنوان فلم اور 'پشپا 3' شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande