
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ خوشی اور خوشحالی کے دروازے صرف صبر،سمجھداری اور دور اندیشی سے متاثر اعمال سے کھلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیصلے کے لیے گہری سمجھ کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ کامیابی صحیح سوچ اور سمجھ کے ساتھ لئے گئے فیصلوں کی بنیاد پر ہی ملتی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے منگل کو اپنی ایک پوسٹ میں ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا -’’سہسا وددھیت نا کریام ویویکہ پرمپدام پدم، ورنتے ہی ورمشیہ کارنم گن لبدھہ سوئمیوو سمپدا۔ اس سبھاشیت کا مطلب ہے کہ کوئی بھی کام بغیر سوچے سمجھے شروع نہ کیا جائے، کیونکہ غیر سوچا سمجھا عمل بڑی مصیبت اور نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس، کامیابی اور خوشحالی خود بخود ایسے شخص کا انتخاب کرتی ہے ،جو ہر کام کو سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صبر، سمجھ داری اور دور اندیشی کے ساتھ اٹھائے گئے اقدامات ہی خوشی اور خوشحالی کے دروازے کھول سکتے ہیں۔ اس لیے ہر فیصلے میں مکمل تدبر ضروری ہے، کیونکہ سوچ سمجھ کر اٹھایا گیاقدم ہی کامیابی کی بنیاد ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد