
نئی دہلی،16جون(ہ س)۔صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن جی ایس آر 927 ( ای ) مورخہ 29 دسمبر 2025 کے ذریعے ادویات کےقوانین، 1945 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ ہندوستان کے گزٹ (غیر معمولی) کے حصہ II، سیکشن 3، سب سیکشن (i)، مورخہ 30 دسمبر 2025 کو شائع ہوا تھا، جس میں شیڈول کے کالم 13، انٹری 7 کے تحت“ادویات کی قسم” کے عنوان سے لفظ ”سیرپ“ کو حذف کر دیا گیا ہے۔ادویات کے قانون 1945 کے شیڈول کے میں مخصوص اقسام کی ادویات کے لیے ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کی بعض شقوں سے استثنا فراہم کیا گیا ہے۔ اس ترمیم سے پہلے، شیڈول کے کے اندراج نمبر 13 کے تحت 1,000 سے کم آبادی والے گاؤں میں کھانسی کے سیرپ کی فروخت کی اجازت تھی، جس کے لیے ریٹیل فروخت کے لائسنس سے متعلق بعض تقاضوں کی پابندی ضروری نہیں تھی۔مذکورہ اندراج سے لفظ ’سیرپ‘ کو حذف کیے جانے کے نتیجے میں کھانسی کی دواؤں کے سیرپ پر یہ استثنا لاگو نہیں ہوگا۔ نتیجتاً، چھوٹے گاؤں میں کھانسی کی دوائیوں کے سیرپ کی فروخت اور تقسیم اب صرف ادویات اور کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق باقاعدہ لائسنس یافتہ فارمیسیوں کے ذریعے ہی کی جا سکے گی۔یہ ترمیم سیرپ کی فارمولیشنز پر انضباطی نگرانی کو مضبوط بنانے اور استثنائی نظام کو موجودہ عوامی صحت اور تحفظ کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ اس اقدام سے توقع کی جاتی ہے کہ کھانسی کے سیرپ کی ذمہ دارانہ تقسیم اور فروخت کو فروغ ملے گا جبکہ ملک بھر میں ریگولیٹری معیارات کی زیادہ بہتر تعمیل یقینی بنائی جا سکے گی۔کھانسی کے سیرپ سے وابستہ تمام مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ادویات اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور ادویات کے قوانین 1945 کے تحت نافذ العمل تمام لائسنسنگ اور ریگولیٹری تقاضوں کی مکمل اور سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan