کانگریس غیر قانونی دراندازوں کے ووٹروں پر اپنا موقف واضح کرے: بنڈی سنجے
حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ اوربی جے پی رہنما بنڈی سنجے کمار نے منگل کومطالبہ کیا کہ کانگریس واضح طورپربتائے کہ آیا وہ پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک سے آنے والے غیرقانونی غیرملکی دراندازوں کے ووٹ ووٹرلسٹوں سے ہٹانے کی حم
کانگریس غیر قانونی دراندازوں کے ووٹروں پر اپنا موقف واضح کرے: بنڈی سنجے


حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ اوربی جے پی رہنما بنڈی سنجے کمار نے منگل کومطالبہ کیا کہ کانگریس واضح طورپربتائے کہ آیا وہ پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک سے آنے والے غیرقانونی غیرملکی دراندازوں کے ووٹ ووٹرلسٹوں سے ہٹانے کی حمایت کرتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس سیاسی فائدے کے لیے ہندوستانی مسلمانوں کوغیرملکی دراندازوں کے برابرلا کرفرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کریم نگرضلع کے ماناکنڈورمیں آرایم پی ڈاکٹروں کے ساتھ چائے پہ چرچا” پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے،بنڈی سنجے نے اصرار کیا کہ کسی بھی حقیقی ہندوستانی شہری کے ووٹنگ کے حقوق متاثرنہیں ہوں گے اورانہوں نے سوال کیا کہ کانگریس ووٹرلسٹوں سے غیرقانونی تارکین وطن کے نام ہٹانے کی مخالفت کیوں کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ مرکزی وزیرجی کشن ریڈی حیدرآباد میٹروریل کے دوسرے مرحلے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان دعووں کوبے بنیاد قرار دیااورکہا کہ نریندرمودی کی قیادت والی حکومت تلنگانہ کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ مرکز نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران تلنگانہ کو12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ فراہم کیے ہیں اوروہ حیدرآباد،ورنگل اورکھمم کی میونسپل کارپوریشنوں کوخطیرفنڈز مختص کررہا ہے۔ مودی حکومت کی 12 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے،بنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اقتدارمیں 4,400 سے زیادہ دن مکمل کرلیے ہیں اورانہوں نے شفاف طرزِحکمرانی، روزگارکی فراہمی اورفلاح و بہبودپرمبنی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ڈھائی برس میں میرٹ پر12 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں اوراقتصادی ترقی کے اہم محرکات کے طور پراسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اورمیک ان انڈیا جیسے اقدامات کا حوالہ دیا۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ بی آرایس حکومت (این ڈی اے حکومت) کے مرکز میں 12 سال مکمل ہونے کی مہم کے ایک حصے کے طورپر،بی جے پی کریم نگرپارلیمانی حلقے میں مودی حکومت کی کامیابیوں کواجاگرکرنے اورمعاشرے کے مختلف طبقات سے تجاویزحاصل کرنے کےلیے رابطہ پروگرام منعقد کررہی ہے۔ ۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande