تلنگانہ میں مانسون کے امکانات میں اضافہ
حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ محکمہ موسمیات(میٹیورولوجیکل سنٹر) کے مطابق اگلے چند دنوں میں جنوب مغربی مانسون کے دائرۂ اثرمیں مزیدتوسیع متوقع ہے۔ اس دوران تلنگانہ کے کچھ مزید حصوں کے علاوہ اوڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ اوروسطی بحیرہ عرب کے علاقوں م
تلنگانہ میں مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے امکانات میں اضافہ


حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔

محکمہ موسمیات(میٹیورولوجیکل سنٹر) کے مطابق اگلے چند دنوں میں جنوب مغربی مانسون کے دائرۂ اثرمیں مزیدتوسیع متوقع ہے۔ اس دوران تلنگانہ کے کچھ مزید حصوں کے علاوہ اوڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ اوروسطی بحیرہ عرب کے علاقوں میں بھی مانسون کی پیش رفت کے امکانات ہیں۔ اپنی روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں مرکز نے کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست بھر میں الگ الگ مقامات پر 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیزہواؤں، گرج چمک اوربجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی بھی توقع ہے۔ اگلے چاردنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ تاہم،اگلے تین دنوں کے دوران ریاست کے بعض علاقوں میں شدید گرمی برقراررہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع عادل آباد میں چند مقامات پر لو (ہیٹ ویو)چلی، جبکہ تلنگانہ میں ایک دومقامات پر بارش ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت بھدراچلم میں 41.2°C (ڈگری) ریکارڈ کیا گیا۔

۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande