وزیر اعلیٰ کرکٹر آکاش دیپ کے گھر پہنچے، شادی کی مبارکباد دی
ڈیہری آن سون، 16 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج روہتاس ضلع کے شیوساگر بلاک کے بڈّی گاوں واقع ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز آکاش دیپ کے گھر پہنچ کر انہیں 24 جون کو وارانسی میں ہونے والی شادی کی مبارکباد بھی دی۔ آکاش دیپ کے گھر پر
وزیر اعلیٰ آکاش دیپ اور ان کی والدہ کے ساتھ


ڈیہری آن سون، 16 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج روہتاس ضلع کے شیوساگر بلاک کے بڈّی گاوں واقع ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز آکاش دیپ کے گھر پہنچ کر انہیں 24 جون کو وارانسی میں ہونے والی شادی کی مبارکباد بھی دی۔

آکاش دیپ کے گھر پر ان کی والدہ لڈوما کنور نے شال اڑھا کر سی ایم کا استقبال کیا۔ وہیں آکاش دیپ نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ وہ تقریباً آدھے گھنٹے تک آکاش دیپ کے گھر پر رکے، جس کے بعد وہ وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہو گئے۔ آکاش دیپ کے خاندان کے دیگر ارکان بھی سی ایم کی آمد کے دوران موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ آج دوپہر گاوں کے باہر بنے ہیلی پیڈ پر اترے۔ ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال اورنگ آباد کے بی جے پی رکن اسمبلی تریویکرم نارائن سنگھ، چناری کے رکن اسمبلی مراری گوتم، ساسارام کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی جواہر پرساد اور ستیہ نارائن سنگھ سمیت دیگر بی جے پی رہنماوں نے کیا۔ اس کے بعد وہ سیدھے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز آکاش دیپ کے گھر پہنچے۔

سی ایم کی آمد کے دوران سیکورٹی انتظامات کے پیشِ نظر ڈی ایم ادیتا سنگھ اور ایس پی روشن کمار بھی موجود تھے۔ آس پاس کے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 21 جون کو آکاش دیپ کی تلک کی رسم بڈّی گاؤں میں ہی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande