وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ڈی ایم آفس میں’سٹیزن لاونج-کم-نیو ایج لرننگ سنٹر‘ کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) آفس کمپلیکس میں سٹیزن لاونج-کم-نیو ایج لرننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، انتظامی خدمات کو مزید عوام دوست ب
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ڈی ایم آفس میں’سٹیزن لاونج-کم-نیو ایج لرننگ سنٹر‘ کا افتتاح کیا


نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) آفس کمپلیکس میں سٹیزن لاونج-کم-نیو ایج لرننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، انتظامی خدمات کو مزید عوام دوست بنانے اور نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جدید سٹیزن لاؤنج، لائبریری اور ریڈنگ کارنر اور نئے تعمیر شدہ ٹوائلٹ بلاک کا معائنہ کیا۔ اس اقدام کو گڈ گورننس اور عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انتظامی دفاتر کا دورہ کرنے والے شہریوں کو ایک قابل احترام، آسان اور مثبت تجربہ ہونا چاہیے، اور یہ دہلی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ صرف ویٹنگ لاونج یا لائبریری نہیں ہے بلکہ نئی سوچ اور بہتر طرز حکمرانی کی علامت ہے۔ آس پاس کی بستیوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے بچے یہاں آکر تعلیم حاصل کر سکیں گے اور ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے جو عام طور پر ان کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت، انتظامیہ اور سی ایس آر کے تین ستون اکٹھے ہوتے ہیں تو کسی بھی شہر کی ترقی اور تجدید کی مضبوط بنیاد رکھی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں قائم یہ سٹیزن لاونج اس مربوط کوشش کی ایک طاقتور مثال ہے۔ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ سٹیزن لاونج مستقبل میں صرف ویٹنگ روم تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ نوجوانوں اور طلباءکے لیے علم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکز کے طور پر بھی تیار کیا جائے گا۔ یہاں قانون، انتظامیہ، کیریئر گائیڈنس، مقابلہ جاتی امتحانات اور دیگر مضامین سے متعلق کتابیں دستیاب ہوں گی۔ ڈیجیٹل وسائل تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرز بھی نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرئیر کاونسلنگ سیشنز، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، ماہرانہ گفتگو، رہنمائی ورکشاپس، اور یوتھ ڈائیلاگ پروگراموں کا وقتاً فوقتاً انعقاد کیا جائے گا، جو نوجوانوں کو نئی معلومات حاصل کرنے، مہارتوں کو فروغ دینے اور انتظامی عمل کو سمجھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سٹیزن لاونج زائرین کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ روم، آرام دہ بیٹھنے اور ایک ریڈنگ کارنر مہیا کرتا ہے جس میں اخبارات، کتابیں اور میگزین موجود ہیں۔ یہ بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں اور دیگر زائرین کو اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے صاف، منظم اور آرام دہ ماحول فراہم کرے گا۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ گڈ گورننس صرف اسکیموں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں شہریوں کو باعزت اور سہل خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ ہر وہ شخص جو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کا دورہ کرتا ہے اسے بہتر سہولیات اور ایک مثبت تجربہ کے ساتھ جانا چاہیے۔پروگرام کے اختتام پر، وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل کمشنر، ضلع انتظامیہ، ایلان گروپ اور اس پہل سے وابستہ تمام افسران اور ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کی کوششیں دہلی کو زیادہ حساس، جامع اور شہریوں پر مبنی دارالحکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande